انڈمان نکوبار انتظامیہ کے چیف سکریٹری چیتن سنگھی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’ایک شخص کی جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے اور وہ 24 مارچ کو چنئی سے واپس آیا ہے جس کے بعد ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔‘
مسٹر سنگھی نے بتایا کہ جزیرہ کے لوگوں کو ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا کے ذریعہ بھی اس تازہ ترین معلومات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے اعلیٰ عہدہداروں نے بتایا کہ انڈومان نکوبار میں کورونا کے اس معاملہ کے سامنے آنے کے بعد متاثر شخص کے رابطہ میں آنے والے افراد کا پتہ لگایا جا رہا ہے اس کے ساتھ ہی باہر سے یہاں آنے والوں کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
انڈمان نکوبار میں کووڈ-19 معاملوں کے نوڈل افسر ڈاکٹر ابھیجیت رائے نے بتایا کی تقریباً 1455افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ان میں 75 بین الاقوامی سرحدوں سے آئے ہیں۔اس کے علاوہ ایسے مشتبہ افراد جن میں انفیکشن کا اثر زیادہ ہے انہیں سرکٹ ہاؤس میں رکھا گیا ہے۔