ETV Bharat / bharat

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے تقریبا 21 ہزار نئے کیسز

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 11:25 AM IST

Updated : Jul 3, 2020, 1:06 PM IST

بھارت میں اب تک سب سے زیادہ کورونا کے کیسزدرج کیے گئے ہیں، اسی کے ساتھ ملک کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ساڑھے چھ لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا تقریبا 21 ہزار نئے کیسز

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 20 ہزار 903 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں، جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد چھ لاکھ 25 ہزار 544 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں 379 اموات ہوئی ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعد 18 ہزار 213 تک جا پہنچی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے تقریبا 21 ہزار نئے کیسز

صحتیاب ہونے والے افراد کی بات کی جائے تو ملک بھر میں تین لاکھ 79 ہزار 892 افراد شفایاب ہو چکے ہیں، صحتیاب ہونے کی شرح 60.72 فیصد ہے، جبکہ ایک ہی وقت میں مثبت کیسز کی شرح 8.65 فیصد ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد اب تک 92 لاکھ 97 ہزار 749 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، صرف دو جولائی کو 2 لاکھ 41 ہزار 576 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

جمعہ کو کورونا کے تقریبا ساڑھے آٹھ ہزار کیسز سامنے آئے تھے، تاہم مرنے والوں کی تعداد گزشتہ روز سے آج کم ہے، بتادیں کہ جمعرات کے روز چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ملک میں 19 ہزار 148 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ ایک ہی دن میں 434 اموات ریکارڈ کی گئیں، دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔

اس میں سر فہرست امریکہ ہے جہاں 26 لاکھ 34 ہزار کورونا متاثرین ہیں، برازیل 14 لاکھ سے زیادہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور روس چھ لاکھ 46 ہزار کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

کورونا وبا نے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 6328 اور 125 اموات کی اطلاع ملی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 86 ہزار 626 جبکہ مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 178 ہوگئی ہے۔

تمل ناڈو میں، جو انفیکشن کے معاملے میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد 98 ہزار 392 اور مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 321 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 56 ہزار 021 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کی وبا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 92 ہزار 175 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2864 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں 63 ہزار 007 مریضوں کو اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے۔

ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ 19 کے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے، لیکن اموات کی تعداد کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 33 ہزار 913 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1 ہزار 886 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاست میں 24 ہزار 593 افراد بھی اس مرض سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا انفیکشن کے 24 ہزار 825 معاملے درج ہوئے ہیں اور یہان وائرس کی وجہ سے 735 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 17 ہزار 221 مریض صحت مند ہوکر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ مغربی بنگال میں، 19 ہزار 819 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 699 افراد ہلاک اور 13 ہزار 37 افراد اب تک شفایاب ہوئے ہیں۔

راجستھان میں بھی کورونا کے پھیلاؤ کا عمل زوروں پر ہے اور اس سے اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار 662 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 430 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 14 ہزار 948 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جنوبی ہندوستان کی ریاستوں میں تلنگانہ میں کورونا کا وبا کا پھیلاؤ جاری ہے، متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار 570 تک پہنچ چکی ہے، 275 افراد فوت ہوگئے ہیں اور 9 ہزار 69 افراد اب تک اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔

کرناٹک میں 18 ہزار 16 افراد اور آندھرا پردیش میں 16 ہزار 97 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں تعداد اموات بالترتیب 272 اور 198 ہے۔ ہریانہ میں، 15 ہزار 509 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور اب تک 251 افراد ہلاک اور 11 ہزار 19 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

اس وبا کی وجہ سے، مدھیہ پردیش میں 589، پنجاب میں 152، جموں و کشمیر میں 115، بہار میں 77، اتراکھنڈ میں 42، اڈیشہ میں 27، کیرالا میں 25، جھارکھنڈ میں 15، چھتیس گڑھ میں، 14، آسام میں 12، پڈوچری مئں 12، ہماچل پردیش میں 10، چندی گڑھ میں6، گوا میں چار اور تریپورہ، لداخ اور میگھالیہ میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔

Last Updated : Jul 3, 2020, 1:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.