محکمہ صحت کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بلیٹن کے مطابق کورونا وائرس کے نئے مریضوں کے بشمول تملناڈو میں متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 5،69،370 ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی مزید 72 افراد کی موت کے بعد اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 9148 ہوگئی۔
بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 94،877 نمونے جانچ کیے گئے۔ ریاست میں اب تک 69،10،521 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اسی مدت کے دوران 5626 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں ، اب تک 5،13،836 افراد کورونا وائرس سے نجات پاچکے ہيں۔
تاملناڈو میں فی الحال 46،386 متاثرین مریض زیر نگرانی ہیں۔