ETV Bharat / bharat

تملناڈو:کورونا کیسز 3.20 لاکھ سے متجاوز - تملناڈو میں کورونا صحتیابی کی شرح

ریاست میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,61,459 ہو گئی ہے۔

تملناڈو:کورونا کیسز 3.20 لاکھ سے متجاوز
تملناڈو:کورونا کیسز 3.20 لاکھ سے متجاوز
author img

By

Published : Aug 13, 2020, 8:26 PM IST

تملناڈو میں کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے، اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5,835 نئے کیسز کے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد جمعرات کو بڑھ کر 3.20 سے تجاوز کر گئی۔ اس دوران 5,146 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر2.61 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3,20,355 ہو گئی ہے۔ اس دوران صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,61,459 ہو گئی ہے۔ اسی کے ساتھ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 81.61 فیصد ہو گئی جو بدھ کے روز 81.49 فیصد تھی۔

ریاست میں فعال کیسز کی تعداد میں 570 کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ریاست میں آج 53,499 فعال کیسز تھے جو بدھ کے روز 52,929 تھے۔ ریاست میں اسی دوران میں 119 مزید مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 5,397 ہو گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ وائرس اور موت کے کیسز میں تملناڈو۔مہاراشٹر کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راجیہ سبھا نشست کے لیے پرچہ نامزدگی جمع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.