ETV Bharat / bharat

آندھرا پردیش:کورونا کے 1062 نئے معاملے - کورونا کو روکنے کے اقدامات

ریاست میں کووڈ-19 سے مرنے والوں کی تعداد 264 ہوگئی۔

آندھراپردیش:کورونا کے 1062نئےمعاملے
آندھراپردیش:کورونا کے 1062نئےمعاملے
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 4:25 PM IST

Updated : Jul 8, 2020, 7:56 PM IST

آندھراپردیش میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1062نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔اس طرح سرگرم معاملات کی تعداد بڑھ کر 22,259ہوگئی ہے جبکہ ریاست میں 12مزید مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔

ان اموات کے بعد ریاست میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد264ہوگئی ہے۔بدھ کو جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا کہ 27,643لعاب کے نمونوں کی جانچ منگل کو صبح 9بجے سے بدھ کی صبح 9بجے تک کئے گئے جن میں 1062افراد مثبت پائے گئے۔ان میں 1051افراد کا تعلق آندھراپردیش،9کا دیگر ریاستوں اور دو کا بیرونی ممالک سے ہے۔

ریاست کے بیشتر اسپتالوں میں 10,894مریض زیرعلاج ہیں جبکہ 11,101مریض روبہ صحت ہوگئے ہیں جن کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔22,259معاملات میں سب سے زیادہ معاملات ضلع کرنول میں 2722درج کئے گئے ہیں۔دوسرے نمبر پر ضلع اننت پور رہا جہاں 2568معاملات،ضلع مشرقی گوداوری میں 2015،ضلع گنٹور میں 2345،ضلع کرشنا میں 1968،ضلع کڑپہ میں 1440 اور ضلع مغربی گوداوری میں 1366معاملات درج کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے مسلم نوجوانوں کا اقدام

Last Updated : Jul 8, 2020, 7:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.