مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55،722 نئے کیسز رپورٹ سامنے آئےہیں، جس سے یہ تعداد بڑھ کر 75 لاکھ 50 ہزار 273 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران 66،399 مریضوں نے اس جان لیوا وبا کو شکست دے چکے ہیں، جس سے ملک میں شفایاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد 66.63 لاکھ ہوچکی ہے۔
ملک میں ایکٹیو کیسز 11،256 سے گھٹ کر سات لاکھ 72 ہزار 55 آگئے ، تاہم صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں ایک دن کے اضافے کے بعد اس میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی اور اتوار کے روز اس کی تعداد 104 کے مقابلے میں 454 کم ہوکر 579 ہوگئی ، جس کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،14،610 ہو چکی ہے۔
ملک میں شفایابی کی شرح 88 فیصد ،ایکٹیو کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے، جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.52 فیصد ہے۔
ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 2294 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 1.83 لاکھ رہ گئی ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 150 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 42،115 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 11،204 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ، جس سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد 13.69 لاکھ ہوگئی۔
ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1383 مریضوں کی کمی کی سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 1.09 لاکھ رہ گئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 10،478 ہوچکی ہے اور اب تک 6.45 لاکھ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس کے 628 مریضوں کی کمی کے ساتھ فعال کیسز کی تعداد 36،474 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 6429 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ ، 7.44 لاکھ سے مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسی عرصے کے دوران کورونا کے 1524 مریض کم ہو ئے ، جس سے فعال کیسز کی تعداد 34،866 رہ گئی جبکہ ریاست میں اب تک 6658 کورونا مریضوں کی موت اور 4.15 لاکھ سے زائد شفایاب ہوچکے ہیں۔
ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 39،121 اور 10،642 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جب کہ ریاست میں اب تک 6.37 لاکھ سے زائد کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 95،299 ہوگئی ہے اور 1161 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 2.45 لاکھ ہوگئی ہے۔ ریاست اوڈیشہ میں کورونا وائرس کے 20،392 کیسز ہیں اور 1135 اموات ہوچکی ہے جبکہ جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 2.46 لاکھ ہوگئی ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد میں ایک بار 408 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے ، جس سے مجموعی تعداد 23،292 ہوگئی ہے۔ وہیں قومی راجدھانی میں جان لیوا وبا سے اب تک 6009 مریضوں کی موت ہوچکی ہے ، جبکہ اب تک تین لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 21،098 فعال کیسزہیں اور 1275 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ اس وبا سے دو لاکھ سے زائد افرادشفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 33،927 فعال کیسز ہیں اور 6056 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک 2.81 لاکھ سے زائد شفایاب ہوئے ہیں ۔
شمالی ہند کی ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 5735 ہو چکی ہے جبکہ جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1.17 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے اور اب تک 4012 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 13،281 ہے اور 1.44 لاکھ افراد صحت مند جبکہ 2773 کورونا مریضوں کی جان لیوا کورونا وائرس سے موت ہوچکی ہے۔
ریاست گجرات میں ایکٹیو کی تعداد 14،414 ہے اور 3635 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 1.41 لاکھ سے زائد افراد اس جان لیوا وباسے شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں 10،584 فعال کیسز ہیں اور 996 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس ریاست میں 1.92 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
ملک میں ابھی تک جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے ، راجستھان میں 1748 ، ہریانہ میں 1640 ، چھتیس گڑھ میں ، 1478 ، جموں و کشمیر میں 1379 ، اتراکھنڈ میں 927 ، آسام میں 868،جھارکھنڈ میں 839 ، پوڈوچیری میں 574 ، گوا میں 544 ،تری پورہ میں 331، ہماچل پردیش میں268، چنڈی گڑھ میں 208 ، منی پور میں 116 ، میگھالیہ میں 75 ، لداخ میں 66 ، سکم میں 60 ، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 56 ، اروناچل پردیش میں 30 ، ناگالینڈ میں 27 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔