ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا کیسز 83 لاکھ سے تجاوز

author img

By

Published : Nov 4, 2020, 12:01 AM IST

آج دیر رات تک کورونا کے 43،659 نئے کیسز آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 83،10،573 ہوگئی ہے اورمتوفین کی تعداد 440 بڑھ کر 1،23،579 ہوگئی ہے ۔

بھارت میں کورونا کیسز 83 لاکھ سے تجاوز
بھارت میں کورونا کیسز 83 لاکھ سے تجاوز

بھارت میں منگل کے روز کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 83 لاکھ (83.10 لاکھ) سے تجاوز کرگئی ، تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ ایکٹو کسز کی تعداد کم ہوکر 5.33 لاکھ کے قریب رہ گئی ہے ۔

مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج دیر رات تک کورونا کے 43،659 نئے کیسز آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 83،10،573 ہوگئی ہے اورمتوفین کی تعداد 440 بڑھ کر 1،23،579 ہوگئی ہے ۔

بھارت میں کورونا کیسز 83 لاکھ سے تجاوز
بھارت میں کورونا کیسز 83 لاکھ سے تجاوز

ملک میں نئے کیسز کی بہ نسبت اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اسی کڑی میں مزید 50،960 مریضوں کی صحت یاب ہونے سے اب تک 76،52،489 افراد کو اس وبا سے نجات پا چکے ہیں ۔

نئے کیسز کی بہ نسبت صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے ہونے سے ایکٹوکیسز میں 8،263 کی مزید کمی درج کی گئی ہے۔ ایکٹوکیسزکی تعداد کم ہو کر5،33،141 رہ گئی ہے۔

کورونا سے ملک میں سب سے زائد متاثر مہاراشٹرا میں ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہوکر 1،16،593 رہ گئی ہے جو ایکٹوکیسز کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ جبکہ کیرالہ 84،718 ایکٹو کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کرناٹک 40،395 کیسز کے ساتھ تیسری نمبر پر ہے جبکہ مغربی بنگال 36،443 کیسز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

بھارت میں کورونا کیسز 83 لاکھ سے تجاوز
بھارت میں کورونا کیسز 83 لاکھ سے تجاوز

مہاراشٹرا میں آج صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ایکٹو کیسز میں 2،234 کی مزید کمی درج کی گئی۔ ایکٹوکیسزکی تعداد اب کم ہوکر اب 1،16،543 ہوگئی ہے۔

ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4،909 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 16،92،693 پہنچ گئی ۔ اسی دوران مزید 6،973 مریضو ں کے صحت یاب ہونے سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 15،31،277 ہو گئی اورمزید 120 کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 44،248 ہو گئی ۔ ریاست میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح جزوی اضافے کے ساتھ بڑھ کر 90.46 فیصد ہوگئی جبکہ شرح اموات محض 2.61 فیصد رہی۔

بھارت میں کورونا کیسز 83 لاکھ سے تجاوز
بھارت میں کورونا کیسز 83 لاکھ سے تجاوز

کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا بھرمیں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 92،97،353 تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم ہندوستان امریکہ سے ابھی بھی 9.86 لاکھ کیسز پیچھے ہے۔ ملک میں نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل گراوٹ آرہی ہے ، جبکہ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.