مختلف ریاستوں سے موصول رپورٹ کے مطابق آج کی دیر رات تک کے 28743 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کے کل اعداد و شمار 7974718 ہو گئے ہیں۔
ملک میں نئے کیسز کے مقابلے کورونا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے اور اسی کڑی میں 36411 کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ اب تک 7235288 افراد اس بیماری سے نجات پاچکے ہیں۔
کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی آنے اور ان کے مقابلے صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کے سبب فعال کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔ فعال کیسز مزید 7661 کم ہو کر 618196 پر آ گئے ہیں۔
کورونا سے ملک میں سب سے زیادہ سنگین طور پر متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 131544 تک رہ گئی جو فعال کیسز کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ کیرالا 92163 فعال کیسز کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے، تاہم کرناٹک 75423 کیسز کے ساتھ اب تیسرے مقام پر ہے۔
کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں پھر سے کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال کیسز میں پیر کو پھر سے گراوٹ درج کی گئی اور فعال کیسز میں مزید 2593 کم ہو کر 131544 رہ گئے۔
ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 5,363 نئے کیسز کے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1654028 تک پہنچ گئی۔
دریں اثناء 7836 مزید مریضوں کے صحتیاب ہونے سے وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 1478496 ہو گئی ہے اور مزید 115 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 43463 ہوگئی ہے۔
ریاست میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 89.38 فیصد پہنچ گئی ہے جبکہ شرح اموات محض 2.62 فیصد ہے۔