ETV Bharat / bharat

كورونا وائرس: مدارس کا تعلیمی نظام بری طرح متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب معمولات زندگی کے ساتھ ساتھ کاروبار، روزگار اور خاص طور پر تعلیمی نظام بہت بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا ہے۔ ان حالات میں خاص طور پر مدرسوں کا تعلیمی نظام بری طرح متاثر ہے۔ مدرسہ تعلیمی بورڈ سے منسلک مدارس کے طلباء کے لیے آن لائن تعلیمی نظام بھی پریشانی کا سبب بنتا جا رہا ہے۔

مدرسوں کا تعلیمی نظام بری طرح متاثر
مدرسوں کا تعلیمی نظام بری طرح متاثر
author img

By

Published : Aug 13, 2020, 8:39 PM IST

میرٹھ میں بھی مدرسہ منتظمین كو مدرسہ کے نظام كو بنائے رکھنے میں دشواری پیش رہی ہے۔ ریاست اترپردیش میں دیگر تعلیمی بورڈ اور پرائیویٹ اسکولوں کے طرز پر مدرسہ تعلیمی بورڈ نے بھی مدارس کو آن لائن تعلیم شروع کرنے کی ہدایات جاری کی تھی، مدرسہ منتظمین نے سوشل میڈیا گروپ کے ذریعہ اس کی شروعات تو کردی تھی لیکن مدارس کے لیے آن لائن تعلیم سسٹم ناکام ثابت ہو رہا ہے۔

كورونا وائرس: مدارس کا تعلیمی نظام بری طرح متاثر

جس کی اصل وجہ مدارس عربیہ میں جدید تکنیک کے استعمال کی سہولیات کا دستیاب نہ ہونا ہے، مدرسہ منتظمین کے مطابق کورونا وبا کے خطرے کے سبب لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز کی شروعات کی گئی تھی لیکن مدرسوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے زیادہ تر طالب علموں کا تعلق گاؤں دیہات سے ہے جہاں نہ تو انٹرنیٹ کی سہولیات دستیاب ہے اور نہ ہی طالب علموں کے پاس اسمارٹ فون کی سہولیت فراہم ہے۔

ایسے میں آن لائن تعلیمی سسٹم مدرسہ طالب علموں کے لیے مذاق بن کر رہ گیا ہے۔وہیں مدرسہ کے مینی آئی ٹی آئی کے طالب علموں کو بھی اسی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جو موبائل میں تھیوری تو پڑھ رہے ہیں لیکن پریکٹیکل کرنے سے محروم ہیں۔

مزید پڑھیں:

آن لائن تعلیمی نظام: مدارس کے منتظمین کے لیے پریشانی کا سبب

مدرسہ کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ بورڈ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مدارس نے سوشل میڈیا گروپ کے ذریعے آن لائن تعلیم دینے کی تو شروعات کر دی ہے لیکن طالب علموں کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو رہا ہے۔ ان حالات کے پیش نظر مدرسوں کے لیے بھی حکومت كو سنجیدہ ہونا ہوگا ۔تبھی مدارس کے نظام کو درست کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.