ETV Bharat / bharat

کانگریس اقتدار والی ریاستوں کے لیے کوآرڈینیشن کمیٹی - کے سی وینو گوپال

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کانگریس حکومت والی تمام ریاستوں میں پارٹی تنظیم اور حکومت کے درمیان بہتر تال میل قائم کرنے کے لیے کوآرڈینیشن کمیٹیاں قائم کی ہیں۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی
کانگریس صدر سونیا گاندھی
author img

By

Published : Jan 20, 2020, 11:45 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 7:42 PM IST

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے ایک بیان میں کہا کہ سونیا گاندھی نے راجستھان، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، پنجاب اور پڈوچیری کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

پارٹی نے راجستھان کے لیے سینیئر رہنما تامر دھوج ساہو کی صدارت میں پانچ رکنی کمیٹی بنائی ہے جس میں وزیراعلی اشوک گہلوت اور نائب وزیراعلی سچن پائلٹ شامل ہیں۔

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی پرتھوی راج چوہان کو مدھیہ پردیش کی چار رکنی کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے اور اس کمیٹی میں وزیراعلی کمل ناتھ اور دیپک بویریا شامل ہیں۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ 'سابق وزیر مالیات پی چدمبرم کی صدارت میں پنجاب کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اس کمیٹی میں ہریانہ کانگریس کی صدر کماری شیلجا، وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ، ریاستی صدر سنیل جاکھڑ اور پارٹی کی ریاستی انچارج آشا کماری شامل ہیں۔

کانگریس کی حکومت والی ریاست چھتیس گڑھ کے لیے سینیئر رہنما جے رام رمیش کی صدارت میں پانچ رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے، اس میں پارٹی رہنما رندیپ سنگھ سرجے والا، ریاست کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل، ریاستی انچارج پی ایل پونیا اور ریاست صدر موہن مرکم شامل ہیں۔

پڈوچیری کے لیے سابق مرکزی وزیر ویرپا موئلی کی صدارت میں ریاستی صدر کے راما چیاوم، ریاستی انچارج مکل واسنک اور وزیراعلی نارائن سامی شامل ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 7:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.