تلنگانہ سوپر تھرمل پاور پروجیکٹ کے رکے ہوئے تعمیراتی کاموں کا پداپلی ضلع انتظامیہ کی جانب سے این ٹی پی سی کو مرکزی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں اجازت دیئے جانے کے بعد کاموں کا آغاز ہونے جارہا ہے۔
پداپلی ضلع انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں این ٹی پی سی کو تلنگانہ سوپر تھرمل پاور پروجیکٹ کے پہلے مرحلہ کے کاموں کے آغاز کی اجازت دی گئی جو گذشتہ 25 مارچ سے لاک ڈاون کی وجہ سے روک دیاگیا تھا۔
ریاستی اور مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق اب ملازمین کو احتیاطی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے کام کی اجازت دی گئی ہے۔