واضح رہے کہ دہلی کے سوا، کسی بھی ریاست میں کانسٹی ٹیوشن کلب نہیں ہے۔اسمبلی کی بزنس اڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں یہ معاملہ سامنے آیا۔
وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے کانسٹی ٹیوشن کلب کے قیام کی تجویز رکھی۔وزیر اعلی کا خیال ہے کہ کانسٹی ٹیوشن کلب، دستوری مسائل، آج کے دور کی سیاست، مالیاتی صورتحال اور دیگر مسائل پر مباحث کے لئے ضروری ہے۔
وزیراعلی ، اسپیکر، ارکان اسمبلی، ارکان کونسل کے علاوہ سابق وزرائے اعلی، سابق اسپیکرس، سابق وزرا، سابق ارکان اسمبلی، چیف سکریٹری، ڈی جی پی اور دیگر سینئر عہدیداروں کو اس کلب کی رکنیت دی جائے گی۔