ETV Bharat / bharat

کانسٹبل نے 450 کلو میٹرکا سفرپیدل طے کیا - جبل پور کا پولیس کانسٹبل

ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے درمیان ریاست اترپردیش کے رہنے والے ایک پولیس کانسٹبل کانپورسے جبل پور 450 کلو میٹر پیدل سفر طے کرکے اپنی ڈیوٹی جوائن کرنے پہنچے۔

کانسٹبل نے کانپور سے جبل پور کا تک پیدل سفر کیا۔

author img

By

Published : Apr 14, 2020, 1:26 PM IST

اپنے فرض کو نبھا نے کے لیے جب جزبہ اور ہمت ہو تو کوئی پریشانی حائل نہیں ہوسکتی۔ اس کی ایک تازہ مثال اتر پردیش کے پولیس کانسٹبل ہیں۔ انہوں نے کانپور سے 450 کلو میٹر پیدل سفر کرکے جبل پور پہنچ کر اپنی ڈیوٹی جوائن کی۔

پولیس کانسٹبل آنند پانڈے کا کہنا انہوں نے نصف سفر پیدل ہی طے کیا حالانکہ راستے میں کچھ لوگوں لفٹ بھی دی۔

آنند پانڈے بتاتے ہیں کہ انہوں نے کانپور سے اپنا سفر 30 مارچ کو شروع کیا تھا اور ایک اپریل کو وہ جبلپور پہنچ گئے اور دو اپریل کو دفتر میں رپورٹ کیا۔

واضح رہے کہ آنند پانڈے جبل پور میں تعینات ہیں، ان کی اہلیہ کی طبیعت خراب ہونے کے بعد وہ تیس دنوں کی چھٹی پر اپنے گھر کانپور گئے ہوئے تھے، حالانکہ انہیں 22 مارچ کو ڈیوٹی پر حاضر ہونا تھا لیکن جنتا کرفیو کی وجہ سے وہ حاضر نہیں ہو سکے۔

اس کے بعد 24 مارچ کو وزیراعظم نریندر مودی نے 21 دنوں کے ملک گیر لاک ڈاون کا اعلان کر دیا جس کی وجہ سے وہ گھر پر ہی پھنس گئے، اور وہ اپنی ڈیوٹی پر واپس نہیں آ سکے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.