ETV Bharat / bharat

اے پی: آلودگی پر قابو پانے کے لیے غورو خوص

author img

By

Published : May 22, 2020, 12:01 PM IST

آندھراپردیش میں آلودگی پر قابو پانے کے لیے اسٹیٹ انوائرنمنٹل امپرومنٹ ایکٹ لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

consideration to control pollution in andhra pradesh
اے پی: آلودگی پر قابو پانے کے لیے غورو خوص

آندھراپردیش کی حکومت 'اسٹیٹ انوائرنمنٹل امپرومنٹ ایکٹ' (ماحولیات میں بہتری سے متعلق قانون) لانے پر غور کررہی ہے تاکہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ آلودگی میں کمی کی جاسکے اور ماحولیات کا تحفظ کیا جا سکے۔

  • اسٹیٹ انوائرنمنٹل امپرومنٹ ایکٹ کی تدوین:

عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آلودگی کی سطح میں کمی اور بالخصوص خطرناک اشیا سے نمٹنے والے افراد کے لئے نئے ایکٹ کی تدوین کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزیراعلی نے ہدایت دی ہے کہ صنعتی فصلہ پر ہمیشہ نگرانی رکھی جائے اور پولیوشن کنٹرول بورڈ کے رہنمایانہ خطوط پر عمل کو یقینی بنایاجائے۔

انہوں نے عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ جامع رپورٹ داخل کی جائے اور تمام رپورٹس کا آڈٹ تیسرے فریق سے کرایا جائے۔

  • ماحولیاتی ایجنسیز کی خدمات:

انہوں نے پی سی بی کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ماحولیاتی ایجنسیز کی خدمات حاصل کرنے کے اقدامات کریں۔

علاوہ ازیں عہدیداروں سے خواہش کی گئی کہ وہ ریڈ اور آرینج زون کی صنعتوں پر توجہ مرکوز کریں اور تفصیلی رپورٹ کے ساتھ آن لائن ڈاٹا داخل کریں۔

  • اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر:

انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ 'وہ ہنگامی صورتحال کے دوران مناسب چوکسی کے نظام پر توجہ مرکوز کریں اور الرٹ منیجمنٹ کے لئے اسٹانڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کی تیاری کا کام انجام دیں۔

  • عصری ٹکنالوجی کا استعمال:

آلودگی پر قابو پانے کے لئے عہدیداروں سے خواہش کی گئی کہ وہ عصری ٹکنالوجی کا استعمال کریں تاکہ فصلہ کی مناسب طورپر نکاسی کاکام انجام دیا جاسکے اور اطراف کے علاقوں کی بہتر دیکھ بھال کی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.