ETV Bharat / bharat

کانگریس انتخابی بانڈ اسکیم کو بند کرے گی - راہل گاندھی

کانگریس نے مودی حکومت کی انتخابی بانڈ اسکیم کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں آتی ہے تو اس منصوبہ کو بند کرکے اس کی جگہ قومی انتخابی فنڈ قائم کیا جائے گا۔

راہل گاندھی
author img

By

Published : Apr 2, 2019, 4:37 PM IST

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی کا منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں کالے دھن کے استعمال اور ووٹروں کو متاثر کرنے کے طریقوں کو روک لگانے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔

کانگریس آزاد اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے مؤثر اقدامات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابی بانڈ اسکیم مشتبہ اور غیر شفاف ہے اور یہ حکمراں جماعت کے حق میں بنائی گئی ہے، اقتدار میں آنے پر کانگریس اس اسکیم کو بند کرے گی اور ایک قومی انتخابی فنڈ قائم کرے گی جس میں کوئی بھی شخ حصہ لے سکتا ہے۔

قانون کے مطابق مقرر کردہ معیار کے مطابق تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے وقت فنڈز مختص کیے جائیں گے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ منصفانہ اور آزاد انتخابات کے لئے کانگریس اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ای وی ایم اور وی وی پیٹ سےچھیڑ چھاڑ نہ ہوسکے، گنتی کے دوران کم از کم 50 فی صد ای وی ایم اور وی وی پیٹ کو ملانے سے کے ساتھ گنتی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران عوامی ذرائع ابلاغ آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن پر سیاسی جماعتوں کو قانون کے مقرر کردہ معیار کے مطابق غیر جانب دارانہ طور پر کافی زیادہ وقت مختص کیا جائے گا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.