ETV Bharat / bharat

'ارنب گوسوامی کے مبینہ چیٹ کا معاملہ پارلیمینٹ میں اٹھائیں گے' - عدلیہ کا احترام

کانگریس کے سینیئر رہنما و ممتاز قانون داں سلمان خورشید نے بدھ کو کہا کہ ٹی وی صحافی ارنب گوسوامی کے مبینہ واٹس ایپ چیٹس کے معاملے کو پارلیمینٹ میں اٹھایا جائے گا کیونکہ یہ معاملہ قومی سلامتی سے متعلق ہے اور کافی حساس ہے۔

'ارنب گوسوامی چیٹ معاملے کو پارلیمینٹ میں اٹھائیں گے'

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 11:16 AM IST

سابق وزیر برائے امور خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ صحافی ارنب گوسوامی اور ریٹنگ ایجنسی کے سابق عہدیدار کے مابین ہونے والا مبینہ چیٹ قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلہ کو پارلیمان میں اٹھایا جائے گا۔

'ارنب گوسوامی چیٹ معاملے کو پارلیمینٹ میں اٹھائیں گے'

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کہا ، "ہم نے عوام کے جوابات دینے کےلیے حقائق پر زور دینے کے سوا کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے۔ ہم عوام اور میڈیا کی عکاسی کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن ہم ان معاملات کو پارلیمنٹ کے سامنے لائیں گے اور دیکھیں گے کہ اس پر کس قسم کے اقدامات کیے جائیں گے''۔

اس سے قبل آج کانگریس کے اعلی سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزراء اے کے انٹونی ، غلام نبی آزاد، سشیل کمار شنڈے اور سلمان خورشید نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں بالاکوٹ فضائی حملے سے متعلق معلومات کے افشا ہونے پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران، خورشید نے ملک کے عدالتی نظام پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا، انھوں نے گفتگو میں ان مثالوں کا تذکرہ کیا، جس میں عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی کوششیں ہوئیں۔

کانگریس کے رہنما نے ای ٹی وی بھارت سے کہا،"ہم عدلیہ کی قدر کرتے ہیں ، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔ لیکن ہم اس چیٹ میں دیئے گئے بیانات کے سامنے آنے سے پریشانی محسوس کررہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ غیر ذمہ داری ہے۔ عدلیہ کے وقار کی نفی ہے اور "ہم سمجھتے ہیں کہ عدلیہ یا حکومت کو اس کے بارے میں کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.