کانگریس کارکنان نے گورو کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور اس واردات کا پردہ فاش کرنے کا مطالبہ کیا، اس مظاہرے میں شامل ہونے کے لیے ہزاروں کانگریسی کارکنان صبح کو ہی نوئیڈا سٹی صدر شہاب الدین اور یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر کی قیادت میں نٹھاری سیکٹر 31 میں اکٹھے ہوئے اور وہاں سے گریٹر نوئیڈا پہنچے۔
کانگریس کارکنان نے مظاہرہ کرتے ہوئے یہ بھی مطالبہ کیا کہ گورو چندیل کے قاتلوں کی جلد سے جلد گرفتاری کی جائے اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے کیونکہ اس قتل کی واردات سے علاقہ کے لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے۔
اس موقع پر شہاب الدین اور پرشوتم ناگر کے علاوہ یوتھ کانگریس کے ریاستی سکریٹری للت اوانہ، اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری ونود گڈو، ضلع صدر منوج چودھری، سابق سٹی صدر ونود پانڈے کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں کانگریسی موجود تھے۔