اسی درمیان بہار کے ضلع چمپارن کے یوتھ کانگریس کے کارکنان نے اپنے خون سے خط لکھ کر راہل گاندھی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا استعفی واپس لیں۔
کارکنان نے ایک مہم کا آغاز کرکے بیتیا میں واقع کانگریس دفتر میں کئی کارکنان نے اپنا خون نکلوایا اور راہل گاندھی کو خط لکھا۔
ضلع چمپارن کے یوتھ کانگریس کے صدر ونئے کمار یادو نے کہا کہ' آج جہاں کہیں بھی یوتھ کانگریس ہے وہ سب راہل کی ہی دین ہے، راہل گاندھی کو استعفی واپس لینا ہوگا'۔
کانگریس رہنما محمد اعجاز نے کہا کہ 'راہل گاندھی اپنا استعفی واپس لیں'آپ ہیں تو ہم ہیں'۔
دراصل لوک سبھا انتخابات میں ملی شکست کے بعد راہل گاندھی نے کانگریس کے قومی صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، حالانکہ کانگریسی رہنماؤں نے انھیں بہت منانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔
راہل کے اس فیصلے سے بہار کے علاوہ بھی متعدد ریاستوں کے کارکنان ناخوش ہیں۔