ETV Bharat / bharat

کانگریس پارٹی کی بہار میں انتخابی مہم کا آغاز

بہار انتخابات کے ضمن میں کانگریس پارٹی کی انتخابی مہم شروع ہوچکی ہے۔ راہل گاندھی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

congress starts campaign for bihar polls, rahul gandhi to address workers
کانگریس پارٹی کی بہار میں انتخابی مہم شروع
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 7:22 AM IST

آئندہ بہار کے اسمبلی انتخابات کے تناظر میں کانگریس پارٹی رہنما راہل گاندھی ورچوئل ریلی کے ذریعہ خطاب کے ساتھ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

ورچوئل میٹنگ میں ریاست کے مختلف بلاکس میں پارٹی کارکنان اور عہدیدار شریک ہوں گے۔

کانگریس بہار کے انچارج اور رکن پارلیمنٹ شکتی سنگھ گوہل نے بتایا کہ راہل گاندھی ریاستی کانگریس کے سربراہ، ضلع اور بلاک صدور کے علاوہ چار ورکنگ صدور کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

اس میٹنگ میں ریاست میں سیلاب سے ہونے والے نقصان، کورونا وائرس بحران اور رائے شماری کی تیاری جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس سے قبل راہل نے بہار انتخابات پر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ بات چیت کے بعد پارٹی رہنماؤں نے ریاست میں اتحاد کے خواہشمندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک سیٹ شیئرنگ کے فارمولے کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ بہار میں انتخابات کی تاریخوں کے بارے میں الیکشن کمیشن نے حتمی درخواست نہیں لی ہے اور سیاسی جماعتوں سے تجاویز طلب کی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس کے آخر میں بہار میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

سنہ 2015 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے جنتا دل یونائیٹڈ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ساتھ 'مہاگٹھ بندھن' کے حصے کے طور پر اتحاد میں لڑا تھا۔ جے ڈی یو بعد میں واپس این ڈی اے چلا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.