بی جے پی کی سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر نرملا سیتارمن نے سنیچر کو یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ ’’ہوشیارپور میں بہار کے غیرمقیم کھتیہر مزدور کی چھ سال کی بیٹی کی آبروریزی کرکے اسے قتل کردیا گیا اور لاش کو جلانے کی کوشش کی گئی۔ اس شرمناک واقعہ پر کانگریس کی خاموشی تکلیف ہے۔‘‘
آبروریزی جیسے واقعات کو سیاست سے نہیں جوڑنا چاہئے۔ خواتین کی سلامتی ہم سب کی ترجیحات ہے۔
محترمہ سیتارمن نے کہا کہ ’’میں کانگریس پارٹی سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ جہاں کانگریس کی حکومت نہیں ہوتی ہے وہاں آپ گاڑی میں بیٹھ کر پکنک میں جانے جیسی مخالفت درج کراتے ہیں لیکن ہوشیارپور کے لئے کچھ نہیں کہتے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ہر مسئلہ پر ٹویٹ کرنے والے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اس مسئلہ پر ڈھائی دن گذرجانے کے بعد بھی کوئی ٹوئٹ نہیں کیا۔
ہوشیارپور آبروریزی واقعہ پر کانگریس کی خاموشی تکلیف دہ: سیتارمن - بچی کی آبروریزی کے واقعہ
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پنجاب کے ہوشیارپور میں چھ سال کی بچی کی آبروریزی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کے سلسلے میں کانگریس پارٹی کی خاموشی تکلیف دہ ہے۔
![ہوشیارپور آبروریزی واقعہ پر کانگریس کی خاموشی تکلیف دہ: سیتارمن Sitharman](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-9296452-708-9296452-1603537816358.jpg?imwidth=3840)