کانگریس کا یہ خاص شعبہ اب کانگریسی رہنماؤں کو سلیوٹ کرنے اور دری بچھانے کے بجائے اب سڑکوں پر اتر کر شدت کے ساتھ ملک کے ماحول کے خلاف احتجاج کرے گا، اور پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام کرے گا۔
بارہ بنکی میں سیوا دل کے وسطی زون کے تربیتی پروگرام میں سیوا دل کارکنان کو نئی منصوبہ بندی کے بارے میں معلومات دی گئیں۔سیوا دل کے قومی صدر لال جی دیسائی ریاست کے تمام زون کے کارکنان اور عہدہ داران کو تربیت دے رہے ہیں۔
دیسائی نے بتایا کہ اس وقت ملک کا جو سماجی اور اقتصادی ماحول ہے اس کے خلاف اب سیوا دل شدت کے ساتھ احتجاج کرے گا، سیوا دل 9 اگست کو ملک گیر مظاہرہ بھی کرنے جا رہا ہے۔
دیسائی نے مزید کہا کہ اس احتجاج میں کانگریس سیوادل کے کارکنان ترنگا لیکر نکلیں گے اور یہ پیغام دیں گے کہ اگر ان کے پاس ڈنڈا ہے تو ہمارے پاس جھنڈا ہے، اگر ڈنڈا توڑنے کی بات کرتا ہے تو ترنگا جوڑنے کی بات کرتا ہے۔