ETV Bharat / bharat

کانگریس کے باغی اراکین اسمبلی کی دوبارہ شکایت

author img

By

Published : Jul 15, 2019, 10:56 PM IST

ممبئی کی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے کرناٹک کے 14 باغی اراکین اسمبلی نے پیر کو کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں سے ایک بار پھر دھمکی ملنے کی شکایت درج کروائی ہے۔

karnatak

پَوَئی پولیس اسٹیشن کو کرناٹک کے 14 اراکین اسمبلی نے گذشتہ پانچ دن میں دوسری بار اس طرح کی شکایت درج کروائی ہے۔ شکایت میں انہوں نے کہا کہ کانگریس کے بڑے رہنما ملک ارجن کھڑگے اورغلام نبی آزاد سمیت مہاراشٹر یا کرناٹک کے کسی بھی کانگریس کے رہنما سے نہیں ملنا چاہتے۔
اراکین نے پولیس سے گزارش کی ہے کہ ان رہنماؤں کو ان سے ملنے سے روکا جائے کیونکہ ان کے ملنے سے خطرے کا اندیشہ ہے۔ تمام باغی اراکین رینائےسنس ہوٹل میں قیام کئے ہوئے ہیں۔
اراکین نے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کو شکایت کی ایک کاپی بھیجی ہے جس میں 14 اراکین اسمبلی کے نام لکھے ہوئے ہیں لیکن اس میں چار اراکین کے دستخط نہیں ہیں۔
دستخط کرنے والوں میں شیورام ہیبار، بی سی پاٹل، منیترم، آر شنکر، ایچ ناگیش، پتاپ پاٹل، گوپالیہ، رمیش جے، سوم شیکھر اور بسوراج شامل ہیں۔ مہیش کے، وشوناتھ، نارائن گوڑا اور ایم ٹی بی ناگراج نےدستخط نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ 9 جولائی کو کرناٹک کانگریس کے تقریباً 12 اراکین اسمبلی نے اسی طرح کا خط لکھا تھا اور کرناٹک سے آنے والے کانگریس کے رہنما ڈی کے شیوکمار یا دیگر کسی بھی کانگریس رہنما سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔

Intro:Body:

News ID

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.