ETV Bharat / bharat

کانگریس کے باغی اراکین اسمبلی کی فریاد - kamlanath says on political crisis of mp

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں ایک ہوٹل میں کانگریس کے 22 باغی اراکین اسمبلی سخت سیکیورٹی کے درمیان وہاں پناہ گزین ہیں، ان سبھی باغی اراکین اسمبلی نے کرناٹک کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو خط لکھ کر مناسب سکیورٹی کی اپیل کی ہے۔

کانگریس 22 باغی اراکین اسمبلی کی سیکیورٹی کی گہار
کانگریس 22 باغی اراکین اسمبلی کی سیکیورٹی کی گہارکانگریس 22 باغی اراکین اسمبلی کی سیکیورٹی کی گہار
author img

By

Published : Mar 18, 2020, 1:37 PM IST

ان اراکین اسمبلی نے ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو لکھے خط میں ان سے اپیل کی ہے کہ کانگریس کے کسی بھی رہنما یا ارکان کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جائے۔

انہوں نے اپنے جان کی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے دی جی پی سے درخواست کی ہے کہ ایسی صورت میں انہیں جان کی سلامتی کا خطرہ لاحق نہ ہو اس لیے کسی بھی کانگریس کے رہنما کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جائے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ کانگریس کے سنیئر رہنما دگ وجئے سنگھ آج ہی صبح ان سبھی باغی اراکین اسمبلی سے ملاقات کرنے بنگلورو پہنچے تھے لیکن انہیں اس ہو ٹل سے قریب پانچ کلو میٹر قبل ہی بنگلورو پولیس نے روک دیا۔

دگ وجئے سنگھ اراکین سے ملنے کے لیے بضد ہو گئے اور اسی مقام پر دھرنے پر بیٹھ گئے، جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا، پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ دگ وجئے سنگھ کو اظیاطی اقدام کے طور پر حراست میں لیا گیا تھا حالانکہ بعد میں انہیں چھوڑ بھی دیا گیا۔

دگ وجئے سنگھ کے ساتھ کانگریس کے دیگر 13 رنماؤں کو بھی پولیس نے حراست میں لیا تھا کانگریس کرناٹک کے صدر ڈی کے شیو کمار بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.