جموں میں کانگریس کے کارکنوں نے گورنر ہاوس کے باہر بی جے پی کے خلاف احتجاج کیا ۔ احتجاج کر رہے کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کاڈز اٹھاکر نعرے بازی کرتے ہوے بی جے پے کے خلاف جموں سے جھوٹے وعدے کرنے کا الزام دیا
جموں ضلع کے کانگریس صدر وکرم ملہوترا نے کہا کہ بی جے پی نے ووٹ صرف جھوٹ بول کر حاصل کیا اور دفعہ 370 کو ہٹانے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا اور ناہی اسبملی نشستوں کی حد بندی کی صرف جھوٹ بول کر ووٹ حاصل کیے۔
واضح رہے بی جے پی نے پارلیمنٹ انتخاب موہم کے دوران پورے ملک میں ریاست جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کا وعدہ کیا تھا اور ریاست جموں کشمیر میں ہندو چیف منسٹر بنانے کا جو آج تک پورا نہیں ہوا۔