کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بدھ کے روز کہا کہ مظاہرے 5 سے 15 نومبر تک ضلعی سطح اور ریاستی دارالحکومتوں میں ہوں گے۔ اس پروگرام کا اختتام قومی دارالحکومت دہلی میں ایک عوامی احتجاج کے ساتھ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی عوام دشمن معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری 45 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور ملک بے مثال کساد بازاری کے دور سے گذر رہا ہے۔ بینکاری نظام مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے اور ملک کے کسانوں اور عام لوگوں میں پریشانی اور مایوسی ہے۔
مزید پڑھیں: دھن تیرس کی حقیقت تاریخی آئینے میں
مسٹر وینگوپال نے کہا کہ پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کی سربراہی میں ستمبر میں یہاں کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں ، ریاستی صدوروں اور حزب اختلاف کی پارٹیوں کے رہنماؤں کی میٹنگ میں ، یہ پروگرام 15 سے 25 اکتوبر تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن مہاراشٹر اور ہریانہ میں ریاست کے اسمبلی انتخابات کے مدنظر اس پروگرام میں تبدیلی کی گئی تھی۔