ETV Bharat / bharat

تلنگانہ: وزیراعلی کی رہائش گاہ کا محاصرہ ناکام - چیف منسٹر تلنگانہ کی قیام گاہ کا محاصرہ

کانگریس پارٹی کی جانب سے چیف منسٹر  کے سی آر کی رہائش گاہ پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

چیف منسٹر کے سی آر کے گھر کا محاصرہ ناکام
author img

By

Published : Oct 21, 2019, 9:50 PM IST

ریاست تلنگانہ میں آرٹی سی ملازمین کی جانب سے جاری ہڑتال کی حمایت میں کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے بیگم پیٹ پر واقع چیف منسٹر تلنگانہ کی قیام گاہ کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے کانگریس پارٹی کے بیشتر قائدین کو صبح سے ہی نظر بند کرتے ہوئے اس احتجاج کو ناکام بنادیا۔

چیف منسٹر کے سی آر کے گھر کا محاصرہ ناکام

کانگریس پارٹی کی جانب سے چیف منسٹر کے سی آر کی رہائش گاہ پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

جس کے پیش نظر چیف منسٹر کی قیام گاہ کو جانے والے تمام راستوں پر پولیس کا سخت بندوبست تھا، پنجہ گٹہ، خیریت آباد اور گرین لینڈ چوراہے پر پولیس کی سخت ناکہ بندی رہی۔
کانگریس پارٹی کے چند قائدین فردا فردا چیف منسٹر کی رہائش گاہ پہنچنے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں: مہاراشٹر کا تازہ رجحان: بی جے پی - شیوسینا کو واضح اکثریت

جن میں کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان ریونت ریڈی بھی شامل تھے، ان قائدین نے حکومت اور چیف منسٹر کے خلاف نعرے بازی کی اور آر ٹی سی ملازمین کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیا، تاہم پولیس کی جانب سے احتیاطی گرفتاری کے بعد قائدین رہا کردئے گئے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.