راہل گاندھی نے بھارت، امریکہ، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ سمیت کچھ ممالک سے کورونا کے سلسلے میں موازنہ کرتے ہوئے ایک گراف جاری کیا ہے اور بھارت میں کورونا کی صورت حال کے سلسلے میں حکومت سے سوال کیا ہے۔
انہوں نے کووڈ انفیکشن کے بڑھتے اعدادوشمار پر ٹوئٹ کیا کہ 'کووڈ۔19 کے خلاف لڑائی میں بھارت اچھی حالت میں ہے'۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس انفیکشن کے ایک دن میں آج سب سے زیادہ 28 ہزار 701 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں انفیکشن سے متاثروں کے مجموعی تعداد 8 لاکھ 78 ہزار254 ہوگئی ہے۔جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعدد بڑھ کر 23 ہزار 174 ہوگئی ہے۔
محترمہ پرینکا گاندھی وڈرا نے اترپردیش میں کورونا کی صورت حال کے سلسلے میں سوال کیا کہ' اترپردیش میں گذشتہ تین دنوں میں کورونا کے معاملے 10 جولائی 1 ہزار347، 11 جولائی 1 ہزار403 ، 12 جولائی 1 ہزار388 کچھ یوں دیکھے گیے ہیں۔
مزید پڑھیں:
کوروناوائرس: دنیا میں 5 لاکھ 71ہزار سے زائد افراد ہلاک
انہوں نے کہاکہ'لاک ڈاؤن کے ویکنڈ 'بے بی پیک' کا لاجک اب تک کسی کو سمجھ میں نہیں آیا ہے۔ اپنی ناکامی چھپانے کے لئے کھلواڑ جاری ہے'۔ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی'۔