ETV Bharat / bharat

کانگریس نے بلائی اراکین پارلیمان کی میٹنگ

میٹنگ میں دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ساتھ ہی لوک سبھا میں کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری کے دفتر میں ہوئی توڑ پھوڑ پر بھی غور وخوض کیا جائےگا

author img

By

Published : Mar 4, 2020, 11:55 AM IST

کانگریس نے بلائی اراکین پارلیمان کی میٹنگ
کانگریس نے بلائی اراکین پارلیمان کی میٹنگ

راہل گاندھی کی سربراہی میں کانگریس پارٹی نے اراکین پارلیمان کی ایک اہم میٹنگ بلائی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس میٹنگ میں دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ساتھ ہی لوک سبھا میں کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری کے دفتر میں ہوئی توڑ پھوڑ پر بھی غور وخوض کیا جائےگا۔

اس کے علاوہ مدھیہ پردیش میں جاری سیاسی بحران کے تعلق سے پارٹی اراکین غور وفکر کریں گے۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حکومت پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے تھے، کانگریس نے بی جے پی پر ان کے اراکین اسمبلی کو خریدنے کا الزام عائد کیا تھا ۔

ساتھ ہی یہ بات بھی سامنے نکل کر آئی تھی کہ کانگریس کے 10 سے 11 اراکین اسمبلی بی جے پی کے قبضے میں ہیں اور انہیں ہریانہ کے گروگرام کے ایک ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔

بعد میں اس سلسلے میں کانگریس کے سینیئر رہنما دگوجئے سنگھ نے صرف چار اراکین اسمبلی کے بی جے پی کے قبضے میں ہونے بات قبول کی، اس کے بعد انہوں نے ایک دوسرے بیان میں کہا کہ اب ساب ٹھیک ہے ایم پی حکومت پر کوئی خطرہ نہیں ہے ہم سب ایک ہیں

کانگریس پارٹی نے دہلی میں ہونے والے تشدد ، کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ آدھیر رنجن چودھری کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور مدھیہ پردیش کی سیاسی صورتحال کے معاملات پر پارٹی قائد راہل گاندھی کی سربراہی میں تمام لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ایک فوری اجلاس طلب کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.