ETV Bharat / bharat

'مودی حکومت کے چھ سال ناکامیوں کی یادگار' - وینو گوپال ورما کا مودی پر حملہ

کانگریس کے سینیئر رہنما کے سی وینوگوپال نے مودی سرکار پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'مودی حکومت اپنے دور اقتدار کے چھ برس مکمل کر رہی ہے لیکن یہ حکومت پالیسیوں اور ناکامیوں کی یادگار ہے۔'

'مودی حکومت کی دوسری مدت کا پہلا سال ناکامیوں کی یادگار'

author img

By

Published : May 30, 2020, 4:40 PM IST

مرکز میں برسراقتدار مودی حکومت (2.0) کی دوسری مدت کے ایک برس کی تکمیل پر کانگریس نے ہفتے کے روز ایک خصوصی پریس کانفرنس کی، کانگریس کے سینیئر رہنما کے سی وینوگوپال نے مودی سرکار پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'مودی حکومت اپنے دور اقتدار کے چھ برس مکمل کر رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی دوسری مدت گورننس کی سطح پر بہت ہی سخت رہی، اس دوران سیاسی، معاشی اور معاشرتی سطح پر بہت زیادہ نقصان ہوا ہے جو تشویشناک ہے۔ یہ حکومت پالیسیوں اور ناکامیوں کی یادگار ہے۔

وینوگوپال نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ہر برس دو کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کر کے اقتدار میں آئے لیکن بے روزگاری کی شرح 2017-18 میں بڑھ کر 45 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی، سی ایم آئی ای کے مطابق کورونا وائرس کے بحران کے بعد ملک میں بے روزگاری کی شرح 27.11 فیصد تک بڑھ جائے گی۔

کانگریسی رہنما نے کہا کہ 'روپیہ گائیڈ بورڈ بن کر رہ گیا ہے، وزیر اعظم مودی نے وعدہ کیا تھا کہ جب وہ اقتدار میں آئیں گے تو ڈالر کے مقابلے میں روپے 40 روپے ہوجائے گا، لیکن مودی حکومت کے چھ سالوں میں بھارتی روپیہ ایشیاء میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی بن کر رہ گئی ہے، 30 مئی تک ڈالر کے مقابلے میں روپے 75.57 پر تھا۔

کورونا وائرس سے متعلق امدادی پیکج کے بارے میں کانگریس نے کہا کہ کورونا ریلیف پیکیج صرف ایک جملہ ہوگیا ہے، وزیر اعظم مودی کورونا ریلیف پیکیج کی شکل میں 20 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج کو جی ڈی پی کا 10 فیصد بتایا گیا تھا جبکہ یہ جی ڈی پی کا صرف 0.83 فیصد تھا، 60 دن سے دیادہ سے راحت کا انتطار کررہے ملک کے لیے یہ انتہائی بے حس اعلان ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی حکومت کی دوسری میعاد کا ایک سال مکمل ہونے پر ملک کے عوام کے نام ایک خط جاری کیا، کورونا بحران کے دور میں مودی نے عوام کو یہ کہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی ہے کہ ہمیں ہمیشہ یہ یاد رکھنا ہوگا کہ 130 کروڑ بھارتیوں کے حال اور مستقبل کا فیصلہ کوئی آفت یا مصیبت نہیں کر سکتی ہے، ہم اپنے حال کے ساتھ ساتھ اپنے مستقبل کا بھی فیصلہ کریں گے، ہم آگے بڑھیں گے، ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے ہم جیتیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.