ETV Bharat / bharat

کانگریس کے اعلی رہنماؤں کا گرو نانک کے یوم پیدائش پر تہنیتی پیغام - گرو نانک دیو کے 550 ویں یوم پیدائش

کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے آپسی پیار، سچائی، رحمدلی اور انسانیت کے پیغام نے ہمیشہ لوگوں کی رہنمائی کی ہے۔

گرو نانک کے یوم پیدائش پر تہنیتی پیغام
author img

By

Published : Nov 12, 2019, 1:42 PM IST

سونیا گاندھی نے منگل کے روز یہاں جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’’میں ملک اور دنیا میں سبھی سکھ بھائیوں اور بہنوں کو گرو نانک یو جی مہاراج کے 550 ویں یوم پیدائش کے مقدس اور مبارک موقع پر ڈھیروں مبارکباد پیش کرتی ہوں‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ نانک دیو جی کا آپسی پیار، سچائی، رحمدلی اور انسانیت کے پیغام ہمیشہ مشعل راہ کی طرح پوری دنیا کو راستہ دکھاتا رہے گا۔ ان کا پیغام آج بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا 500برس پہلے تھا۔ امن و ہم آہنگی، ان کی تعلیمات اور علم، بنیادی منتر ہیں جو اَب بھی دنیا کی رہنمائی کرتے ہیں۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ ’’550 ویں پرکاش پرو کے اس مقدس موقع پر آیئے ہم انسانیت اور سماجی برابری کے ان کی عظمت نظریات پر عمل کرنے کا عہد کریں، جو ہمیں ایک پرامن اور سماجی انصاف کی جانب گامزن ہونے کی ترغیب دیتے ہیں‘‘۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور ان کی بہن و پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سکھ مذہب کے بانی گرونانک دیو جی کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک و بیرون ملک میں آباد بھارتیوں کو مبارکباد دی۔

راہل گاندھی نے ہندی اور انگریزی میں کئے گئے اپنے ٹوئٹ میں کہا ’’گرونانک دیو جی کے 550 ویں پرکاش پَرو کی آپ سب کو بہت بہت مبارکباد۔ گورو پورب کی لکھ لکھ بدھائیاں۔

پرینکا گاندھی نے پرکاش پَرو کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’’خدمت سے بڑا کوئی سودا (تجارت) نہیں ہے۔ مذہب کی بنیادی پیغام انسانیت سے محبت ہے۔ خواتین کی عزت ہمارا فرض ہے۔ ذات پات، اونچ نیچ کو ختم کرو۔ پوری دنیا میں روشنی پھیلانے والی گورو نانک کی وانی کی آج ہمارے ملک کو کافی ضرورت ہے۔ آپ کو گورو پرو کی مبارکباد اور نیک خواہشات۔''

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.