ETV Bharat / bharat

'ریڈ راج کی دھمکی سے کانگریس خوفزدہ نہیں' - Surjewala

کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکز کی مودی حکومت پر جانچ کرنے والی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس ریڈ کی دھمکی سے خوفزدہ نہیں ہے۔

ریڈ راج کی دھمکی سے کانگریس خوفزدہ نہیں : سرجے والا

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 9:23 PM IST

مسٹر سرجے والا نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی حکومت جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کررہی ہے اور وزیراعظم مودی نے ریڈ راج قائم کیا ہوا ہے لیکن کانگریس اس سے خوفزدہ نہیں ہونے والی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس وقت بوکھلا گئی ہے اور وہ ڈر بیٹھانے کے لئے ای ڈی کی کارروائی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے رکن اسمبلی کرشن پونا سے سی بی آئی کے ذریعہ پوچھ گچھ کرائی گئی اور اب جودھپور میں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے بڑے بھائی اگرسین گہلوت کے گھر میں ای ڈی چھاپہ ماری کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر اگرسین گہلوت کا قصور صرف اتنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے بھائی ہیں۔

وہ نہ تو سیاست میں ہیں اور نہ ہی سیاست سے ان کا کوئی تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گھر پر سنٹرل آرمڈ فورس تعینات کردی گئی ہے اور ای ڈی ریڈ کررہی ہے لیکن ریڈ راج سے راجستھان ڈرنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ مودی سرکار کانگریس میں ڈر بیٹھانے کے لئے اس طرح کی کارروائی کررہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جب بحران میں ہوتی ہے تو وہ سی بی آئی ، ای ڈی اور انکم ٹیکس کی کارروائی کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.