ETV Bharat / bharat

'اونچائی آپ کو مبارک، ہمارا خواب جڑوں سے جڑنے کا ہے'

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ اس کی ’اونچائی‘ اسے مبارک ہو، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا خواب جڑوں سے جڑنے کا ہے اور پارٹی غریبوں کی فلاح و بہبود اور ترقی اس کے ساتھ ساتھ، ملک آگے ترقی کے راستے کو لے جانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

author img

By

Published : Jun 25, 2019, 11:51 PM IST

فائل فوٹو

صدر کے خطاب پر شکریہ تجویز پر قریب 13 گھنٹے چلی بحث کا جواب دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، 'ایک مضبوط، محفوظ، خوشحال اور جامع متحدہ کا خواب کئی عظیم لوگوں نے دیکھا ہے۔ ا سے مل جل کر آگے بڑھنا وقت کی ضرورت ہے۔ ملک کی خواہشات کو مکمل کرنے میں ہر رکاوٹ کو ہم پار کر سکتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کئی دہائی بعد ملک نے مضبوط مینڈیٹ دیا ہے، جس کی وجہ سے ایک حکومت دوبارہ آئی، پہلے سے زیادہ طاقت لے کر آئي۔ ہر ہندوستانی کے لئے یہ فخر کا موضوع ہے کہ ووٹر کا کتنا بیدار ہے۔

وزیر اعظم مودی کا کانگریس پر سخت حملہ

بحث کے دوران کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی بھلے ’دبلی پتلی‘ ہو گئی ہو، لیکن وہ اپنی 'اونچائی' گھٹنے نہیں دے گی۔ وزیر اعظم نے اس پر طنز کرتے ہوئے کہا، ’’کہا گیا - ہماری اونچائی کو کوئی کم نہیں کر سکتا۔ ایسی غلطی ہم نہیں کرتے۔ ہم کسی کی لکیر کو چھوٹی نہیں کرتے ، اپنی لکیر بڑی کرتے ہیں ۔ آپ کی اونچائی آپ کو مبارک ہو۔ آپ اتنے اونچے ہوگئے کہ آپ کو زمین نظر نہیں آتی۔ آپ اتنے اونچے ہوگئے کہ جڑ سے اکھڑ گئے کہ سب کو آپ حقیر نظر آتے ہیں۔ ہمارا خواب جڑوں میں جڑنے کا ہے‘‘۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.