راجیہ سبھا میں کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد اور آنند شرما نے آج ایک بار پھر سے تحریک التوا کا نوٹس دیا ہے۔
دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادت کے متاثرین کو امداد فراہم کرنے اور آزاد کمیشن قائم کر کے فسادات کی تحقیقات کرانے کے لیے دونوں رہنماؤں نے یہ نوٹس دیا ہے
وہیں سماج وادی پارٹی کے رہنما رام گوپال یادو نے بھی راجیہ سبھا میں دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے خلاف تحریک التوا کا نوٹس دیا ہے