ETV Bharat / bharat

ترنمول، بی جے پی کے خلاف کانگریس۔بایاں محاذ کی تحریک - Congress-left front to launch joint movement

ریاست مغربی بنگال میں کانگریس اور بایاں محاذ نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف مشترکہ طور پر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

somen mitra, congress leader.
author img

By

Published : Sep 13, 2019, 4:49 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 11:30 AM IST

مغربی بنگال میں کانگریس کے صدر سومن مترا نے پارٹی کی طرف سے منعقد ایک جلسے میں اس کا اعلان کیا۔

سومن مترا کا کہنا ہے کہ کانگریس پارٹی بایاں محاذ کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔

سومن مترا نے کہا کہ ریاست میں کانگریس پارٹی کافی کمزور ہے، اس لیے ترنمول اور بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے بایاں محاذ کا ساتھ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوجا کے بعد اس سلسلے میں عوامی طور پر تحریک چلائی جائے گی۔ اس میں یایاں محاذ بھی شامل رہے گی۔

سومن مترا نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کا حال کافی خستہ ہے، جمہوریت کی روح مجروح ہو رہی ہے۔

ترنمول کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بدعنوانی کا بازار گرم ہے، بجلی جیسے بنیادی ضرورت کی چیزوں میں غیرمعمولی اضافہ ہو رہا ہے اور ذات و مذہب کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

کٹ منی معاملے میں وزیراعلی ممتابنرجی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ انھیں مالی بدعنوانی پر سزا ہونی چاہیے۔

سومن مترا نے الزام عائد کیا کہ ریاست بھر میں سرکاری راشن نظام میں بدعنوانی جاری ہے، ان بدعنوانیوں کا مقابلہ تنہا بایاں محاذ نہیں کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس اور بایاں محاذ ساتھ ملکر انتخابات میں حصہ لیں تو اس کے خاطر خواہ تنائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

Intro: ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف کانگریس اور سی پی آئی ایم نے مشترکہ تحریک چلانے کا اعلان کیا کانگریس کے ریاستی صدر سومن مترا نے پارٹی ایک جلسے میں اس کا اعلان کیا.

Body:مغربی بنگال پردیس کانگریس کے صدر سومن مترا نے ایک بار پھر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف مشترکہ لڑائی کی بات کہی ریاست میں بر سرِ اقتدار ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف ایک ساتھ ملکر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں کانگریس کے سینئر رہنما بایاں محاذ سے رابطے میں ہیں انہوں نے اقرار کیا کہ ریاست میں پارٹی کمزور ہے اسی لئے ریاست میں بایاں محاذ کا ساتھ ضروری ہے انہوں نے کہا کہ پوجا بعد اس سلسلے میں عوامی سطح پر تحریک چلائی جائے گی جس میں بایاں محاذ بھی شامل رہے گی انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کا حال بہت برا ہے اور جمہوریت مجروح ہو رہی ہے اس کے علاوہ ریاست میں بدعنوانی کا بازار گرم ہے بجلی جیسے بنیادی ضرورت کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے اور زات و مذہب کی سیاست کی جا رہی ہے دوسری جانب کٹ منی کے معاملے میں انہوں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان کو مالی بدعنوانی کے سلسلے میں سزا ہو نی چاہیے اس کے ساتھ ہی انہوں نے الزام لگایا کہ پوری ریاست میں سرکاری راشن نظام میں بھی بدعنوانی جاری ہے انہوں نے کہا کہ بایاں محاذ اکیلے یہ لڑائی نہیں لڑ سکتی ہے اگر دونوں ایک ساتھ الیکشن میں مقابلہ کریں تو نتائج خاطر خواہ ہو سکتے ہیں ہم لوگ پوجا بعد بایاں محاذ کے ساتھ ملکر میدان میں اتریں گے اور پوری ریاست میں عوامی تحریک چلائیں گے اور بی جے پی اور ترنمول کانگریس مخالف تشہیر میں سرگرم ہو جانا ہے.

Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 11:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.