اس موقعے پر کانگریس کی عارضی صدر سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی، غلام نبی آزاد، احمد پٹیل، آنند شرما، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔
راہل گاندھی نے نوجوانوں سے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف راج گھاٹ میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کرنے کی اپیل کی تھی۔
راہل نے ٹویٹ کیا تھا کہ 'عزیز طلبا اور بھارت کے نوجوانو!، یہ کافی نہیں ہے کہ صرف خود بھارتی محسوس کریں۔ ایسے وقت میں آپ کو یہ بتانا چاہیے کہ نفرت کے ذریعے ملک کو برباد نہیں کرنے دیں گے۔'