ETV Bharat / bharat

'سیتاجی کے بغیر بھگوان رام کی پوجا ادھوری ہے' - مجسمہ شری رام اور سیتا جی کا ہونا چاہئے

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور مشہور اسکالر کرن سنگھ نے کہا کہ' سیتاجی کے بغیر بھگوان رام کی پوجا ادھوری رہ جاتی ہے اس لئے ایودھیا میں شری رام کے ساتھ سیتا جی کا مسجمہ بھی لگایا جانا چاہئے۔

'سیتاجی کے بغیر بھگوان رام کی پوجا ادھوری ہے'

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 5:19 PM IST

مشہور اسکالر کرن سنگھ نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے کہا کہ' پانچ اگست کو ایودھیا میں شاندار رام مندر کی سنگ بنیاد رکھی جانی ہے، مندر میں اہم مجسمہ شری رام اور سیتا جی کا ہونا چاہئے۔ اکیلے شری رام کی پوجا ادھوری رہ جاتی ہے اور ایودھیا میں سیتا جی کے ساتھ جتنی نا انصافی ہوئی ہے کیا پھر سے ان کو ونواس دیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ' اس مندر میں ایک خوبصورت اور شاندار شیو لنگ کا قیام بھی ہونا چاہئے۔ یہ سبھی جانتے ہیں کہ شری رام نے لنکا پر چڑھائی سے پہلے اور فتح پانے کے بعد شیو جی کی پوجا کی تھی۔رامیشورم میں واقع شاندار شیو جی کا مندر اسی سچ کا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں:

'وزیراعظم کی رام مندر بھومی پوجا میں شرکت آئینی حلف کی خلاف ورزی'

کرن سنگھ نے کہاکہ' میں رگھوونشی ہوں اور شری رام دیوتا ہیں اور میرے آباؤ اجداد نے جموں میں زبردست شری رگھوناتھ مندر بنا رکھا ہے۔جہاں تک بھکتی کا سوال ہے، تو میں انہی کی بھکتی کرتا ہوں جن کی شری رام نے خود پوجا کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.