کانگریسی رہنما رنديپ سنگھ سرجے والا نے ٹویٹ کرکے کہا کہ 'پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما سادھوی پرگیہ ٹھاکر پھر پارٹی کی رکن اسمبلی اوشا ٹھاکر اور اب مہاراشٹر سے آئی اے ایس افسر ندھی چودھری نے گاندھی جی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی تعریف کی ہے۔
وزیراعلیٰ فڑنویس کو فوری طور آئی اے ایس افسر پر کارروائی کرنا چاہیے۔ گاندھی جی کے 150 ویں یوم پیدائش پر بی جے پی گوڈسے کی ستائش کیوں کر رہی ہے؟
ندھی چودھری نے اپنے متنازع ٹویٹ میں مہاتما گاندھی کے قتل کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے ان کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کا شکریہ کیا تھا۔
اپنے ٹویٹ میں ندھی نے لکھا کہ '150 ویں جینتی کو منانے کے پیچھے کیا مقصد ہو سکتا ہے۔ یہ صحیح وقت ہے کہ ملک کی کرنسی سے ان کی تصویر ہٹائی جائے اور ان کے اسٹیٹس کو بھی دنیا سے ہٹایا جانا چاہیے۔ اب ہمیں ایک سچی خراج تحسین پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ شکریہ گوڈسے 30 جنوری 1948کے لیے۔'