ETV Bharat / bharat

کورونا ٹیسٹ کٹ بنانے کا کام ایک کپنی کو دینے کا الزام - لاک ڈاؤن

کانگریس ترجمان اور خاتون کانگریس کی صدر سشمیتا دیو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے کورونا ٹیسٹ کٹ بنانے کا کام احمدآباد کی ایک کمپنی کو دیا ہے جبکہ اس وقت ملک کی کئی کمپنیوں کو یہ کام ملنا چاہیے۔

image
image
author img

By

Published : May 13, 2020, 7:56 PM IST

کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت نے کورونا ٹیسٹ کٹ بنانے کا کام صرف ایک کمپنی کو دیا ہے اور کورونا جانچ کی ہدایات میں لچیلا رخ اختیار کرتے ہوئے پورا ٹیسٹ کیے بغیر لوگوں کو اسپتال سے گھر بھیجنے کا فیصلہ کیس بنیاد پرکیا ہے،اس بارے میں اسے وضاحت دینی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ بحران کے وقت ایک ہی کمپنی کو یہ کام دینا شبہ پیدا کرتا ہے اس لئے حکومت کو بتانا چاہئے کہ کورونا ٹیسٹ کرنے کے لئے کٹ بنانے کا کام صرف احمدآباد کی کمپنی کو ہی دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بہت ساری کمپنیاں ان کٹس کو بنانے کی خواہش مند ہیں لیکن حکومت نے بغیر ٹینڈر منگائے کٹ بنانے کا کام صرف ایک ہی کمپنی کو سونپا ہے جو شبہ پیدا کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسی طرح سے حکومت نے کورونا ٹیسٹ کے پہلے کے پیمانے کو بدل کر معمولی ٹیسٹ کے بعد لوگوں کو اسپتال سےگھر بھیجنے کافیصلہ کیا ہے جس سے مریضوں کی تعداد بڑھے گی اور آنے والے وقت میں ہندوستان کورونا کا اہم مرکز بن جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ ہندوستان کورونا کی کس سطح پر ہے۔ حکومت کو بتانا چاہئے کہ ملک کمیونٹی انفیکشن کی سطح پر ہے یا ابھی اس سطح پر نہیں پہنچا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.