ETV Bharat / bharat

سپریم کوررٹ کے آبزرویشن کے بعد کانگریس کا مودی حکومت پر حملہ - وزیر اعظم نریندر مودی کو سامنے

کانگریس نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی کو سامنے آ کر احتجاج کے دوران شہید کسانوں کو خراج تحسین پیش کر کے ان سے معافی مانگنا چاہئے۔

Congress
Congress
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 7:23 PM IST

نئے زرعی قوانین اور کسانوں کے احتجاج کے متعلق سپریم کورٹ کے آبزرویشن کے بعد کانگریس نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی کو سامنے آ کر احتجاج کے دوران شہید کسانوں کو خراج تحسین پیش کر کے ان سے معافی مانگنا چاہئے۔

کانگریس کے میڈیا انچارچ رندیپ سنگھ سورجے والا نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ سپریم کورٹ نے کسانوں کے احتجاج پر حکومت سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

عدالت کو حکومت کو کہنا پڑا کہ اگر آپ کچھ نہیں کرسکتے تو عدالت قانون کو روک سکتی ہے۔ عدالت نے حکومت کی ناکامی پر مہر ثبت کردی ہے اور کسانوں سے مذاکرات میں ناکامی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وزیر اعظم نریندر مودی کو آ کر زراعت مخالف تینوں قوانین کے خاتمے کا اعلان کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس ان تینوں قوانین کو منسوخ کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ حکومت خود ان قوانین میں بہت ساری ترمیم کرنے کے لئے تیار ہے، لہذا یہ بات واضح ہے کہ قانون میں بہت ساری خامیاں ہیں اور حکومت سرمایہ داروں کی حمایت کر رہی ہے اور ان کے مفاد میں کام کر رہی ہے۔ کسان کو ان قوانین میں دلچسپی نہیں ہے۔ اس لئے ان تینوں قوانین کو ختم کیا جانا چاہئے۔

کانگریس ترجمان نے کہا کہ کسانوں کے احتجاج کے دوران اب تک 67 کسان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ حکومت کی کسانوں کے ساتھ ہر مرتبہ بات چیت ناکام ہو رہی ہے اور حکومت کسانوں کے مطالبے کو قبول نہیں کرنے پر بضد ہے۔ نریندر مودی کو آگے آکر شہید کسانوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے۔

وزیر داخلہ امت شاہ، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان تین لوگوں کی وجہ سے کسانوں کو دہلی آنے سے روکنے کے لئے سردی میں سڑکیں کھودی گئیں، پانی کی بوچھاریں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کو ان تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دینا چاہئے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.