ETV Bharat / bharat

کرونا وائرس کی صورتحال پر حکومت جواب دے

لوک سبھا میں قفہ صفر کے دوران کانگریس کے کے سریش نے کرونا وائرس کے تعل سے کہا کہ وزیر صحت کو اس سلسلہ میں جواب دے اس کے لیے کیا اقداما کیے گئے ہیں۔

congress asking health minister about coronavirus
کرونا وائرس کی صورتحال پر حکومت جواب دے
author img

By

Published : Feb 4, 2020, 5:30 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:07 AM IST

لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے کیرالہ میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے منگل کو مرکزی حکومت سے اسے روکنے کے لیے ضروری سہولیات دستیاب کرانے کے ساتھ ہی اس سلسلہ میں پارلیمنٹ میں جامع بیان دینے کا مطالبہ کیا۔

کانگریس کے ٹی این پرتاپن نے وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیرالہ میں اس وائرس سے متاثر تین لوگوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس سے لوگوں میں دہشت کاماحول ہے۔ مرکزی حکومت کو متاثرہ علاقوں میں اس وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنے چاہیے اور مالی مدد کے ساتھ طبی آلات کے لیے میڈیکل ٹیم فوری طورپر بھیجنی چاہیے۔

آر اے سی کے این کے پریم چندرن نے کہاکہ کیرالہ میں اس بیماری سے متاثرہ تین لوگو ں کی شناخت کی گئی ہے لیکن مرکزی حکومت کی طرف سے وہاں اب تک مناسب سہولیات دستیاب نہیں کرائی گئی ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے ملک میں اس بیماری کی صورتحال کے بارے میں جواب مانگا ہے۔

کانگریس کے کے سریش نے بھی یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزیر صحت کو اس سلسلہ میں جواب دینا چاہیے۔ پارلیمانی امور کے وزیرمملکت ارجن میگھوال نے کہاکہ حکومت اس بارے میں سنجیدہ ہے اور اراکین کے جذبات سے وہ متعلقہ وزیر کو واقف کرائیں گے'۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو ایک عالمی ہنگامی صورتحال قرار دیا تھا۔ ادارے کا کہنا تھا کہ چین کے باہر اب تک درجنوں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چینی حکام کے مطابق کرونا وائرس کے 2 ہزار 345 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد چین میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد37ہزار643 ہو گئی۔

Intro:Body:

NationalPosted at: Feb 4 2020 4:27PM

کورونا وائرس کی صورتحال پر حکومت بیان دے

نئی دہلی، 4فروری (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے کیرالہ میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے منگل کو مرکزی حکومت سے اسے روکنے کے لئے ضروری سہولیات دستیاب کرانے کے ساتھ ہی اس سلسلہ میں پارلیمنٹ میں جامع بیان دینے کی مانگ کی۔

کانگریس کے ٹی این پرتاپن نے وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیرالہ میں اس وائرس سے متاثر تین لوگوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس سے لوگوں میں دہشت کاماحول ہے۔ مرکزی حکومت کو متاثرہ علاقوں میں اس وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت اقدامات کرنے چاہئیں اور مالی مدد کے ساتھ ہی طبی آلات کے لئے میڈیکل ٹیم فوری طورپر بھیجنی چاہئے۔

آر اے سی کے این کے پریم چندرن نے کہاکہ کیرالہ میں اس بیماری سے متاثرہ تین لوگو ں کی شناخت کی گئی ہے لیکن مرکزی حکومت کی طرف سے وہاں اب تک مناسب سہولیات دستیاب نہیں کرائی گئی ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے ملک میں اس بیماری کی صورتحال کے بارے میں بیان کی مانگ کی ہے۔

کانگریس کے کے سریش نے بھی یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزیر صحت کو اس سلسلہ میں بیان دینا چاہئے۔ پارلیمانی امور کے وزیرمملکت ارجن میگھوال نے کہاکہ حکومت اس بارے میں سنجیدہ ہے اور اراکین کے جذبات سے وہ متعلقہ وزیر کو واقف کرائیں گے۔

یو این آئی۔ م ع۔ 1500

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 4:07 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.