ETV Bharat / bharat

شرد یادو سے آر جے ڈی اور کانگریس نے بنائی دوری - sharad yadav headed the meeting

بہار میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخاب سے قبل مہا گٹھ بندھن کی حلیف جماعتوں کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر شرد یادو کی قیادت میں آج ہوئے اجلاس سے کانگریس اور راشٹریہ جنتادل ( آر جے ڈی ) نے دوری بنا لی ہے۔

سابق مرکزی وزیر شرد یادو
سابق مرکزی وزیر شرد یادو
author img

By

Published : Feb 14, 2020, 8:18 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:52 AM IST

لوک تانترک جنتادل کے قومی سرپرست شرد یادو کی قیادت میںیہاں مہاگٹھ بندھن کی حلیف جماعتوں کی میٹنگ ہوئی۔ اس اجلاس میں راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آ ر ایل ایس پی) کے قومی صدر اور سابق مرکزی وزیر اپندر کشواہا، ہندوستانی عوام مورچہ کے قومی صدر اور سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی اور ویکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی) کے قومی صدر مکیش سہنی شامل ہوئے۔

سابق مرکزی وزیر یادو کے ساتھ ہوئے اجلاس میں مہا گٹھ بندھن کے سبھی بڑے لیڈران نے آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخاب کے سلسلے میں غورو خوض کیا لیکن اہم حلیف آرجے ڈی اور کانگریس کے کوئی بھی لیڈر شامل نہیں ہوئے۔ آر جے ڈی اور کانگریس لیڈران نے اس اجلاس سے دوری بنا لی ہے۔

وہیں لوک تانترک جنتادل کے ریاستی نائب صدر بینو یادو نے یہاں بتایا کہ اجلاس میں مہا گٹھ بندھن کی مضبوطی کیلئے حلیف جماعتوں کے بیچ تال میل کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی بنائے جانے پر خصوصی طور سے گفتگو کی گئی۔ انہوں نے بتایاکہ یادو آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو سے ملنے کیلئے آج ہی رانچی کیلئے روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تیرہ فروری کو آر ایل ایس پی صدر کشواہا، ہم کے صدر مسٹر مانجھی اور وی آئی پی کے صدر مسٹر سہنی نے سماجوادی لیڈر شرد یادو سے یہاں ملاقات کی تھی ۔ مہا گٹھ بندھن میں وزیراعلیٰ کا چہرہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کو بنائے جانے پر ابھی تک عام اتفاق رائے نہیں بن سکا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:52 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.