کانگریس نے ٹویٹ کرکے کہا،' اس کشیدہ وقت میں پورا ملک اسرو کی پوری ٹیم کے ساتھ کھڑا ہے۔آپ کی محنت اور عزم نے ہماری ملک کومفتخر کیا ہے۔جے ہند۔'
راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا،' چندریان -2 مشن پر اس ناقابل یقین کام کے لئے اسرو ٹیم کو مبارکباد۔ آپ کا جنون اور لگن ہر بھارتی کے لئے تحریک کا سرچشمہ ہے۔ آپ کا کام بیکار نہیں ہے۔ اس نے کئی مثالیں قائم کی ہیں اور کثیر المقاصد انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے متعدد مشنوں کی بنیاد رکھی ہے۔'
خیال رہے کہ چاند کی سطح سے دو کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ کر چاند پر بھارت کے دوسرے مشن چندریان -2 کا زمین پر واقع مشن کنٹرول پینل سے رابطہ ٹوٹ گیا۔
اسرو نے ہفتہ کو بتایا کہ چندریان -2 کے لینڈر وکرم کے چاند پر اترنے سے متعلق پہلے سے طے منصوبے کے مطابق چل رہا تھا اور چاند کی سطح سے محض 2.1 کلومیٹر تک اس کا ڈسپلے چل رہا تھا۔ لیکن اس کے بعد زمین پر واقع مرکز سے لینڈر کا رابطہ ٹوٹ گیا۔