کانگو کے وزیر اسٹیو مبیکائی نے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ 'ایک اور ٹرین حادثہ، تاگانیکا صوبہ میں علی الصبح تین بجے ٹرین پٹری سے اترگئی، ابھی تک کے اعدادوشمار کے مطابق 50 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہیں۔'
انہوں نے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے تئیں اپنے غم کا اظہار کیا اور یہ اعلان بھی کیا ہے کہ حکومت اس طرح کے حادثوں سے نمٹنے کے لیے ایک میٹنگ کررہی ہے۔
اس سے پہلے کاسائی صوبہ میں مارچ مہینے میں ایک مال گاڑی کے پٹری سے اترنے سے 32 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 91 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔