ETV Bharat / bharat

پڈوچیری میں کورونا کے 50 نئے معاملوں کی تصدیق - کرائیکل سرکاری جنرل ہسپتال

مرکز کے زیر انتظام ریاست پڈوچیری میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 50 نئے معاملوں کی تصدیق ہونے کے ساتھ ریاست میں سرگرم معاملوں کی تعداد بڑھ کر 665 ہوگئی ہے۔

Confirmation of 50 new Corona cases in Puducherry
پڈوچیری میں کورونا کے 50 نئے معاملوں کی تصدیق
author img

By

Published : Jul 13, 2020, 7:14 PM IST

پڈوچیری میں کورونا وائرس کے 50 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت نے پیر کوکووڈ کی صورت حال پر جاری ریلیز میں بتایا ہے کہ پڈوچیری علاقے سے سب سے زیادہ کورونا کے 49 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور ایک معاملہ کرائیکل علاقے سے آیا ہے۔

کورونا سے متاثر کم سے کم 33 مریضوں کو سرکاری میڈیکل کالج، سولہ کو جپمیر اور ایک کو کرائیکل سرکاری جنرل ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھیالیس مریضوں کے ٹھیک ہونے پر انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ ان میں سے 37 کو سرکاری میڈیکل کالج، پانچ کو جپمیر، دو کو کووڈ کیئر سینٹر اور دو کو ماہے سرکاری ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

فی الحال کورونا سے متاثر 387 مریضوں کا سرکاری میڈیکل کالج ، 123 کا جپمیر، 76 کا کووڈ کیئر سینٹر، 53 کا کرائیکل سرکاری جنرل ہسپتال، پچیس کا یانم سرکاری ہسپتال اور ایک کا ماہے سرکاری ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

ریاست میں اب تک 1468 لوگ کورونا سے متاثر ہیں اور 785 لوگوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی دی جاچکی ہے اور 665 لوگوں کو مختلف سرکاری ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ اس وائرس سے 18 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.