ETV Bharat / bharat

بحران کے وقت ترقی کے تئیں اعتماد کو تقویت ملی: نقوی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئیر رہنما اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا، " کنبے کی قالین کے نیچے کرپشن کے کچڑے کا کولاہل صاف نظر آ رہا ہے۔ یہی کرپشن کا کچڑا کانگریس کا پچڑا بن گیا ہے۔ کرپشن کے کاروبار کے سیٹھ کی اینٹھ اس بات کا ثبوت ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے'۔

author img

By

Published : Jul 12, 2020, 10:27 PM IST

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی
مرکزی وزیر مختار عباس نقوی

نقوی نے آج یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی جنھیں "بینگن اور برگر" ، "پیاز اور پزہ" ، "گنے اور گڑ" ، "دھان اور پان" ، "سولر پلانٹ اور سولرپارک" کے درمیان فرق معلوم نہیں وہ ملک کی معیشت ، سلامتی ، اصلاحات پر جہالت سے بھرپور "بیان بہادری" کر رہے ہیں اور قدرتی آفت کو اپنی "جہالت اور انتشار" کا موقع بنا بیٹھے ہیں۔

مسٹر نقوی نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا پہلا جمہوری ملک ہوگا جس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں بحران کے وقت 81 کروڑ افراد کو مفت کھانا، ون نیشن ون راشن کارڈ، 8 کروڑ کنبوں کو مفت گیس سلنڈر، 1 لاکھ 70 ہزار کروڑ کا غریبوں کی بہبود کا پیکج، 20 کروڑ خواتین کے جن دھن اکاؤنٹ میں 1500 روپیے، کسان سمان ندھی کے تحت 19 ہزار کروڑ روپے جیسے موثر اقدامات جن سے لوگوں میں "ترقی کے تئیں اعتماد" کو تقویت ملی ہے۔

مسٹر نقوی نے کہا کہ اس کورونا دور میں تین درجن سے زیادہ بڑے معاشی، معاشرتی، تعلیمی، انتظامی، کاروباری، مزدوروں کے تحفظ، دفاع، کوئلہ، شہری ہوا بازی، توانائی، تقسیم، خلاء، فاریسٹ لینڈ، زراعت، مواصلات، بینکاری، سرمایہ کاری اور ڈیری سے لے کر پھیری والوں تک کی بہتری کے لیے بڑے اور اہم اصلاحات عمل میں لائی گئیں جن کی وجہ سے اس ملک کی معیشت قدرتی آفت کے باوجود مواقع سے بھرپور رہی۔

مسٹر نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دوربیں فیصلوں اور کوششوں کے نتیجے میں کورونا کے حملے کی قوت دنیا کے تمام امیر کبیر سہولیات سے لیس ممالک کی نسبت ہندوستان میں بہت کم رہی۔ ملک کی اپنی قیادت اور قیادت پر اٹوٹ اعتماد کے ذریعے بحران کے وقت محاذ پر آ کر بحران کے حل کے لیے موثر اقدامات نے ملک کو کورونا جیسی وبا کے خلاف جنگ میں ایک مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.