مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر وشنودت شرما کے والد امر سنگھ شرما کے انتقال پر وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان، وزرا، پارٹی عہدے داروں اور دیگر لوگوں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے تئیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
چوہان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ 'شرما کے والد کے انتقال کی خبر ملی۔ دکھ کی اس گھڑی میں ان کی تعزیت سوگوار لواحقین کے ساتھ ہے'۔
انہوں نے ایشور سے آنجہانی کی روح کے سکون اور سوگوار لواحقین کو یہ دکھ سہنے کی طاقت دینے کی دعا کی ہے۔
اسمبلی صدر رامیشور شرما، ریاستی کابینہ کے اراکین، ریاستی بی جے پی تنظیم کے جنرل سکریٹری سوہاس بھگت، دیگر عہدے داروں اور ترجمان نے بھی شرما کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
امر سنگھ شرما کا کل دیر رات گوالیار کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔ وہ تقریباً 93 برس کے تھے۔ ان کا اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ ان کی آخری رسومات آج ہی آبائی ضلع مرینا میں ادا کی جائیں گی۔