جہاں غیر ملکیوں سے متعلق ٹرائبونل کے ذریعہ قرار دیے گئے غیرملکی شہریوں کو رکھاجاتا ہے۔ رواں برس 25 مئی تک ان حراستی سینٹروں میں حراست میں لیے گئے غیرملکیوں کی تعداد1133 تھی۔
مزید تفصیلات حسب ذیل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک نئے اینٹی کٹ اور اینٹی رسٹ ماڈیولر فینسنگ (نیو ڈیزائن فینس) کے ساتھ موجودہ پرانے ڈیزائن کمپوزٹ فینسنگ کی جگہ لینے کے لیے دو نئے پائیلٹ پروجیکٹ تیار کیے گئے ہیں۔ آسام میں 3 کلو میٹر سرحدی پٹی پر نئے ڈیزائن کے فینس کی تعمیر کے لیے پائیلٹ پروجیکٹ کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ جبکہ پنجاب میں 7.18کلو میٹر سرحدی پٹی پر ایک اور پائیلٹ پروجیکٹ کی منظوری دی گئی ہے اور اس کام کا ٹھیکہ بھی دے دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت اور پاکستان سرحد اور بھارت بنگلہ دیش سرحد پر مشکل راستوں میں جامع مربوط سرحدی بندوبست کے نظام کی شکل میں ٹیکنالوجیکل سلوشن تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ دو پائلیٹ پروجیکٹ شروع کرنے کے لیے بھارت ۔پاکستان سرحد پر تقریبا10کلو میٹر اور بھارت بنگلہ دیش سرحد پر61کلو میٹر کے علاقے کا احاطہ مکمل کرلیا گیا ہے۔