امریکہ کے صدارتی الیکشن میں جیت کس کا مقدر بنے گی یہ تو واضح نہیں مگر ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے انتخابی مہم کے لیے مسلسل دوسرے ماہ میں صدر ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ فنڈز جمع کرلیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن اور دیگر ڈیموکریٹز نے جون میں141ملین ڈالرجمع کیے ہیں۔
جوبائیڈن کو 68 فیصد فنڈز ایسے افراد نے دیئے جنہوں نے پہلے کبھی فنڈنگ نہیں کی تھی، ان میں بھارتی نژاد امریکی بھی شامل ہیں۔
دوبارہ صدارت کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ اوران کی ری پبلکنزپارٹی نے تاحال 131ملین ڈالرجمع کر پائی ہے۔
بائیڈن اور ڈیموکریٹز نے ٹرمپ اور ری پبلکنز کے مقابلےمیں مئی میں بھی زیادہ فنڈجمع کیے تھے۔
مزید پڑھیں: امریکہ: ٹرمپ کے خطاب سے قبل متعدد مظاہرین گرفتار
اطلاعات کے مطابق جو بائیڈن اورڈیموکریٹز نے مئی میں 81 ملین جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور ریپبلکنز نے 71 ملین ڈالرجمع کیے تھے۔
جوبائیڈن کواگست میں ڈیموکریٹ ورچوئل کنونشن میں باضابطہ طورپر صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا، ان کا مقابلہ دوبارہ صدارت کے ری پبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ سے ہوگا۔