ETV Bharat / bharat

مہلوکین کے اہل خانہ کو معاوضہ

'کنٹریکٹ ملازم کے خاندان کے رکن کو کنٹریکٹ پر ملازمت جبکہ مستقل ملازم کے خاندان کے کسی رکن کومستقل ملازمت فراہم کی جائے گی'۔

مہلوکین کے اہل خانہ کو معاوضہ
مہلوکین کے اہل خانہ کو معاوضہ
author img

By

Published : Aug 2, 2020, 7:31 PM IST

آندھراپردیش حکومت نے ایچ ایس ایل واقعہ کے سلسلے میں مرنے والے افراد کے اہل خانہ کے لئے معاوضہ کا اعلان کیا۔

ریاستی وزیر اونتی سرینواس نے وشاکھاپٹنم میں کہا کہ ہندوستان شپ یارڈ واقعہ کے مہلوکین کے خاندانوں کو فی کس 50لاکھ روپئے معاوضہ دیا جائے گا۔

مذکورہ وزیر نے عہدیداروں سے اس ضمن میں بات کی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ مرنے والے کنٹریکٹ ملازم کے خاندان کے رکن کو کنٹریکٹ پر ملازمت فراہم کی جائے گی جبکہ مرنے والے مستقل ملازم کے خاندان کے کسی رکن کومستقل ملازمت فراہم کی جائے گی۔ساتھ ہی ان کو فوائد بھی پہنچائے جائیں گے۔

ہندوستان شپ یارڈ لمیٹیڈ میں گزشتہ روز یہ حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک بھاری کرین گر گیا تھا۔اس حادثہ میں 11افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس واقعہ کی محکمہ جاتی جانچ کے لئے کمیٹی قائم کی گئی تاکہ اس کی جانچ کی جاسکے۔

ملکاپورم پولیس نے اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر بھی درج کی۔ہفتہ کو کمپنی نے کہا تھا کہ کنٹریکٹر گرین فیلڈ اور دیگر ورکرز کی جانب سے اس کرین کی جانچ کی جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں کورونا کے نئےمعاملے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.