ETV Bharat / bharat

جی - 20 مارکیٹ کو مستحکم کرنے کے لیے سرگرم عمل - دنیا کی 20 اہم معیشتوں کی تنظیم جی-20

دنیا کی 20 اہم معیشتوں کی تنظیم جی-20 نے کہا ہے کہ وہ 'عالمی توانائی مارکیٹ کو مستحکم کرنے کیلئے مصروف عمل ہے'۔

G20
G20
author img

By

Published : Apr 11, 2020, 9:58 AM IST

دنیا کی 20 اہم معیشتوں کی تنظیم جی-20 نے عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کے مسلسل بڑھتے کیسز کے درمیان تیل اورتوانائی کی مارکیٹ کے استحکام کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کا عزم کیا ہے۔

جی -20 گروپ کے توانائی کے وزراء کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی گئی۔

G20
G20

مشترکہ بیان کے مطابق جی-20 ممالک کے توانائی وزراء نے کورونا وائرس كووڈ -19 کے عالمی چیلنج کے درمیان بین الاقوامی تیل اور توانائی کی مارکیٹ کے استحکام کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جانے کے عزائم کا اظہار کیا۔

كووڈ -19 کی وجہ سے دنیا بھر میں خام تیل کی طلب اور رسد میں غیر معمولی کمی آئی ہے جس سے توانائی کی مارکیٹ میں کافی نشیب و فرازدیکھے جا رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے بہت سے ممالک کی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ لاکھوں کے روزگار پر خطرہ منڈلا رہا ہے۔

اس کے علاوہ جی-20 نے دنیا بھر میں کورونا وائرس کو روکنے کے لئے کئے جا رہے اقدامات کی نگرانی کرنے کے لئے ایک گروپ کی تشکیل پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.